5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مالم جبہ میں اسکیئنگ کے مقابلے جاری
جنگ نیوز -
سوات…سوات کے پر فضا مقام مالم جبہ میں اسکیئنگ کے مقابلے جاری ہیں۔ دو روزہ مقابلوں میں ملک بھر سے آئے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ سوات کے پرفضا مقام مالم جبہ میں2011 اسکیئنگ کے مقابلے کی تقریب منعقد ہوئی۔ مقابلے میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔پہلے روزکے مقابلوں میں اٹھارہ کھلاڑی شریک ہیں ۔ مقابلہ دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایسے مقابلوں سے اس کھیل کو پاکستان میں بھی فروغ حاصل ہوگا۔