تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

تمام قومیتیں متحدہ کے 30جنوری کے جلسے میں شرکت کریں،علمائے کرام

جنگ نیوز -
کراچی …مفتی محمدنعیم اورمولانااسعدتھانوی نے تمام قومیتوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ30جنوری کوکراچی میں ایم کیوایم کے جلسے میں شرکت کرکے قومی یکجہتی کاثبوت دیں۔یہ مطالبہ انہوں نے علماکے دس رکنی وفدکے ہمراہ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو پررابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں کیا۔مفتی محمدنعیم اور مولانااسعد تھانوی نے فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی عملی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں ملک میں جاری انتہا پسندی اوردہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔علمائے کرام کے وفدکاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کسی مذہب،مسلک اور عقیدے کے ہرگز خلاف نہیں بلکہ جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.