تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بن قاسم میں لگایا گیا یونٹ اگست میں پیداوار شروع کردیگا، کے ای ایس سی

جنگ نیوز -
کراچی …منیجنگ ڈائریکٹر کے ای ایس سی تابش گوہرکا کہناہے کہ بن قاسم میں لگائے گئے 560میگاواٹ کے پلانٹ سے رواں سال اگست تک 350 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائیگی۔یہ بات انہوں نے کے ای ایس سی ہیڈ آفس میں صحافیوں سے گفتگومیں بتائی۔ایم ڈی کے ای ایس سی کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی میں 25کروڑڈالر کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے جبکہ اپریل2012تک36کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری مکمل ہوجائیگی۔انہوں نے کہاکہ یورپ ،مشرق وسطیٰ اور مشرق بعیدکے200 سرمایہ کار کے ای ایس سی کوفنڈز فراہم کر رہے ہیں،مزیدبیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، انہوں نے بتایاکہ گیس کی سپلائی بہتر رہی تو گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کا موجودہ دورانیہ ہی رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.