تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکی صدر کے معاون خصوصی کی صدر زرداری سے ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی صدر باراک اوبامہ کے معاون خصوصی ڈیوڈ لپٹن نے صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔صدر زرداری نے زور دیا ہے کہ امریکہ اتحادی سپورٹ فنڈ کے بقایا جات کی ادائیگی اور اقتصادی ترقی زون کے قیام کیلئے قانون سازی میں تیزی لائے جبکہ ڈیوڈ لپٹن نے صدر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر زرادری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری انسانی و مالی قیمت چکائی ہے اس لیے دہشت گردی اور سیلاب سے تباہ حال معیشت کی بہتری کے لئے تجارت اور منڈیوں تک رسائی چاہئیے،صدر نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی مشترکہ دشمن ہے جس سے نمٹنے کیلئے پاک امریکا تعاون جاری رہنا چاہئیے،صدر نے کہا کہ پاکستان امریکاکے ساتھ باہمی اعتما د اور احترام پر مبنی طویل المیعاد اور دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔صدر نے کہا کہ حکومت اور عوام امریکی صدر اوبامہ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں ۔اس دورے سے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا نیا باب کھلے گا۔اس موقع پر ڈیوڈ لپٹن نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ طویل المیعاد تعلقات قائم کرنے کے عزم پر قائم ہے،ڈیوڈ لپٹن نے بتایا کہ امریکی حکومت پاکستان کے لئے اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا کرنے بارے احساس رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور اقتصادی ترقی کے لئے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنایا جائے گااورامریکا سیکیورٹی،سماجی و اقتصادی ترقی اور پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے بھی حمایت جاری رکھے گا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.