5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مزنگ چنگی لاہور کا واقعہ بدامنی کی بدترین مثال ہے،متحدہ رابطہ کمیٹی
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہورمیں مزنگ چوک کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ،صوبہ پنجاب میں قیام امن اورعوام کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ۔ ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لاہور میں آج ہونیوالے فائرنگ کے واقعہ کے حقائق کچھ بھی ہوں لیکن یہ واقعہ صوبہ میں بدامنی کی ایک بدترین مثال ہے، پنجاب میں قتل، اغوابرائے تاوان، ڈکیتی ، لوٹ مار اوردہشت گردی کے واقعات روزکامعمول بن گئے ہیں اوران واقعات میں کس حدتک اضافہ ہوچکاہے اس کااندازہ محض اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ دورروزکے دوران پنجاب کے صرف8 شہروں میں دہشت گردی اورقتل کے12بڑے واقعات ہوئے ہیں جن میں33 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ان شہروں میں اغوا اورڈکیتی کے درجنوں واقعات ہوئے ہیں جن میں سے صرف10رپورٹ ہوئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب میں قیام امن اورعوا کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ پنجاب میں بدامنی کی واقعات کی روک تھام اور عوام کی جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے کیلے غیرمعمولی اقدامات کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کا عالم یہ ہے کہ پنجاب کے محکمہ داخلہ کے خفیہ سیکورٹی پلان ردی پیپرزوالوں اور مٹھائی والوں کو فروخت کئے جارہے ہیں۔