5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجاب:پولیس،سول بیوروکریسی کی آسامیاں کم کرنے کاعمل شروع
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب میں پولیس اور سول بیورو کریسی کی آسامیاں اور محکموں کی تعداد کم کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔ آئندہ چند روز میں صوبے کے انتظامی ڈھانچے میں وسیع ردوبدل کا امکان ہے۔پنجاب سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں پنجاب میں گریڈ ایک سے اکیس تک کی پانچ سو پچاس آسامیاں ختم کرنے، محکموں میں کمی اور آسامیاں ڈاؤن گریڈ کرنے کاحکم دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمے ضم اور آسامیاں ختم ہونے سے سرپلس ملازمین کی نئی تعیناتی یکم فروری تک مکمل کر لی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹریز ،ڈی سی اوز اور سینئر پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کیلئے اعلیٰ سطح مشاورت شروع ہو گئی ہے۔