تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:قتل کے الزام میں ڈیڑھ سالہ بچہ عدالت میں پیش

جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی …جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ ملک اختر کی عدالت میں آج پولیس نے ایک ڈیڑھ سالہ بچے رئیس کو پیش کیا۔جس پر قتل کا الزام تھا،واضح رہے کہ کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن تھانہ کی حدود میں 2010میں ایک 20سالہ نوجوان عالمگیر کو اغوا کے بعد گاڑی کے نیچے روند کر قتل کردیا گیا تھا۔مقتول کی والدہ شہلا زوجہ احسان الله نے زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔جس میں ملزم رئیس عرف ماموں کو نامز د کیا گیا تھا۔آج عدالت میں پولیس نے اس مقدمے کے سلسلے میں ڈیڑھ سالہ بچے رئیس کو جو اپنی والدہ کی گود میں تھا کو پیش کیا۔جس پر عدالت میں موجود مدعیہ شہلا نے جج کو بتایا کہ پولیس نے اصل ملزم کی بجائے معصوم بچے کو پیش کرکے اصل ملزم کو بچانے کی کوشش کی ہے۔مدعیہ نے عدالت کو بتایا کہ اسی گھر میں رئیس عرف ماموں رہتا تھا جو قاتل ہے،عدالت نے جمعے کو مقدمے کے تفتیشی افسر طلب کرلیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.