5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سوات میں 43جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
جنگ نیوز -
سوات…وادی سوات میں پاک آرمی اور غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے43جوڑوں کی ایک ساتھ شادی کرائی گئی۔وادی سوات کے تحصیل کبل میں منعقد تینتالیس جوڑوں کی ایک ساتھ شادی کا اہتمام پاک آرمی اور سہارا ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا ۔ تقریب میں کوزہ بانڈئی، توتانو بانڈئی اور برہ بانڈئی سمیت تحصیل کبل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے43 دولہا دلہنوں کے ورثا اور مقامی افراد کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔ نو بیاہتا جوڑوں کو ٹرسٹ کی جانب سے گھریلو ضروریات کا سامان بھی دیا گیا جبکہ دعوت طعام کا اہتمام بھی کیا گیا،بعدازاں محفل موسیقی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں من چلے نوجوانوں نے ڈہول کی تھاپ پر رقص کیا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی آپریشن کمانڈر کبل برگیڈیئر سعید ناگرا نے نوبیاہتا جوڑوں کو دو دو ہزار روپے نقد سلامی بھی پیش کی۔