تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سندھ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے حکومت سندھ کی جانب سے تیرہ سو ڈاکٹروں کو ترقی دینے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے صدر پاکستان اورایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے گیارہ ہزار جنرل کیڈر ڈاکٹروں کو پروموشن دیا جائے۔حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پیر منظور، ڈاکٹر رفیق قریشی، ڈاکٹر گلزار سمیت دیگر رہنماوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے جن تیرہ سو سے زائد ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا اعلان کیا ہے یہ فائل گزشتہ ڈھائی سالوں سے سندھ کے وزیر اعلیٰ کی ٹیبل پر پڑی تھی اور اس پرموشن کے اعلان کو ناکافی اور نا انصافی پر مبنی قرار دے کر مسترد کرتے ہیں کیونکہ صرف سات ہزار ڈاکٹرز سترہ گریڈ میں ترقی کے منتظر ہیں جس میں1987 سے بھرتی کیئے ہوئے ڈاکٹرز بھی اپنی سروس بھی پورے کرچکے ہیں اور اگلے ماہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے انہوں نے انتیس جنوری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام جنرل کیڈرز ڈاکٹرز کو سروس اسٹرکچر اور ٹائم اسکیل کے تحت پرموشن دیئے جائیں ورنہ ڈاکٹرز احتجاج جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.