5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سپریم کورٹ میں کراچی کوفوج کے حوالے کرنے کیلئے درخواست دائر
جنگ نیوز -
لاہور …کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔آئین کے آرٹیکل 184 تھری کے تحت رانا علم الدین ایڈووکیٹ نے درخواست میں مو قف اختیار کیا ہے کہ کراچی میں کئی سال سے امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، وفاقی اور سندھ حکومت ان جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ کراچی کو تین ماہ کے لئے فوج کے حوالے کر دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کراچی کی صورت حال کا نوٹس لے ۔