5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بدین: سیکڑوں ایکڑ متروک اراضی پر ناجائز قبضہ کی تفصیلات طلب
جنگ نیوز -
کراچی …پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی نے سندھ کے ضلع بدین میں سیکڑوں ایکڑ متروک اراضی پر ناجائز قبضہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، جبکہ اسلام آباد میں پولیس کے زیر قبضہ سرکاری فلیٹس خالی کرانے ہدایت بھی کی ہے۔ اسلام آبادمیں زاہدحامدکی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں سرکاری فلیٹس پر پولیس اہلکاروں کے قبضہ کا سخت نوٹس لیا گیا،کمیٹی نے بدین میں بنگالیوں کی ترک شدہ 38 سو ایکڑ اراضی پر قبضہ کے معاملہ پر غور کیا تو کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ اس اراضی پر مقامی بااثر افراد اور قابضین نے ناجائز قبضہ کررکھا ہے۔