5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ناموس رسال قانون میں ممکنہ تبدیلی کے خلاف جماعت اسلامی کی ریلی
جنگ نیوز -
کراچی … ناموس رسالت کے قانون میں ممکنہ تبدیلی کے خلاف کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت اسکول کی طالبات نے ریلی نکالی جس سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ریلی میں پہلی جماعت سے لیکر دسویں جماعت تک کی طالبات شریک تھیں جنہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا ئے ہوئے تھے ۔اس موقع پر اسکولوں کی طالبات نے موضوع کی مناسبت سے تقاریر کیں اور نعتیں پیش کیں ۔ جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسرغفوراحمد نے ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کا وجود اس لیے ہے کہ یہاں خدا اور اسکے رسول کے قانون کی پیروی کی جائے۔