5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:تیزرفتار پک اپ الٹنے سے تین افراد ہلاک،چار زخمی
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور سے وہاڑی جانے والی تیزرفتارپک اپ بورے والاکے مقام پر الٹنے سے تین ملازم جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ۔دودھ سپلائی کرنیوالی کمپنی کے سات ملازمین اپنی سوزوکی پک اپ میں لاہور سے وہاڑی جا رہے تھے کہ گاڑی بورے والا کے قریب اڈہ مانا موڑ پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔حادثہ کے نتیجہ میں تین ملاز م محمد اصغر ،ندیم اور حافظ شکیل ہلاک ہو گئے جبکہ چار دیگر افرادزخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا۔