تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی،قائم علی شاہ

جنگ نیوز -
کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہاؤس میں ان سے ملنے والے چینی نجی کمپنی کے9 رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفد کی قیادت معاون چیئرمین کنگ ہو کر رہے تھے۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سندھ کوئلے سمیت دیگر قدرتی ذخائر اور زرعی اجناس سے مالا مال ہے۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے حکومت ہر ممکن مدد کرے گی۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق چینی کمپنی نے سندھ میں کیمیکل پروڈکشن پلانٹ قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.