5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کیخلاف دفعہ302کے تحت مقدمہ درج
جنگ نیوز -
لاہور…امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے خلاف دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔جمعرات کی سہ پہر لاہور کے علاقے مزنگ چنگی کے قریب فائرنگ کر نے کے بعد فرار کی کوشش میں تین افراد کو کچل کر ہلاک کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک غیر ملکی شخص کو گرفتار کیا تھا جس کی بعد میں امریکی سفارتی اہلکار کے طور پر تصدیق کی گئی تھی جس پر دفعہ302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار امریکی شہری اب بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔