5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی :ساؤتھ زون کے20 تھانوں کی حدودسے55 ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی :ساؤتھ زون کے20 تھانوں کی حدودسے55 ملزمان گرفتار
کراچی…کراچی میں ساؤتھ زون کے 20 تھانوں کی حدود میں مختلف کارروائیوں کے دوران 55 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ڈی آئی جی ساؤتھ زون اقبال محمود کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ان میں ڈکیتی ، پولیس مقابلے ، اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔