5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا
جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور میں امریکن کونسل خانے کے اہلکار ریمنڈ ڈیوس کو 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں آج عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روزدوپہر میں مزنگ چوک پر2امریکی کونسل خانے کے اہلکار ریمنڈ ڈیوس کو 2افراد فہیم اور فیضان حیدر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا جس کی ایف آئی آر48/11کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔آجریمنڈ ڈیوس کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں سول جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔