تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اہلکار کیخلاف تحقیقات میں پاکستان سے مکمل تعاون کیا جائیگا،امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ لاہور کے واقعے میں ملوث امریکی اہل کار کے خلاف تحقیقات میں پاکستان سے مکمل تعاون کیا جائے گا ۔ یہ بات محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرالی نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہی ۔ انہوں نے تصدیق کی کہ لاہور کے واقعے میں قونصلیٹ کے لئے کام کرنے والا ایک امریکی شہری ملوث ہے ۔ تاہم انہوں نے اُس کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی ۔ ترجمان کے مطابق یہ بات یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی کہ اس واقعہ پر پاکستان میں امریکا مخالف رد عمل نہ ہو ۔ اس کے ساتھ امریکا یہ بھی یقینی بنانا چاہتا ہے کہ اس واقعہ سے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ متاثر نہ ہونے پائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.