5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نیلسن منڈیلا بدستور اسپتال میں زیر علاج
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ ... جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کے ہیرو سابق صدر نیلسن منڈیلا بدستور اسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ بانوے سالہ نیلسن منڈیلا کو بدھ کے روز جوہانسبرگ کے مِل پارک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ نیلسن منڈیلا کو تیز بخار ہے لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ نوبل امن انعام یافتہ جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر کی علالت نے پوری جنوبی افریقہ میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے ۔ موجودہ صدر جیکب زوما کا کہنا تھا کہ نیلسن منڈیلا کو معمول کے طبی معائنے کے لئے اسپتال لایا گیا ۔ لیکن ایک رپورٹ کے مطابق سابق صدر کو اسپتال میں پھیپھڑوں کے ایک اسپشلسٹ نے چیک کیا ہے ۔