5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
17سالہ مزورفہیم کی ہلاکت ،گھر میں کہر ام ،بیوی بیہوش
جنگ نیوز -
17سالہ مزورفہیم کی ہلاکت ،گھر میں کہر ام ،بیوی بیہوش
لاہور…لاہور میں امریکی شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان فہیم شمشاد کی ہلاکت کی اطلاع اس کے گھر پہنچ تو کہرام مچ گیا۔ بیگم کوٹ کے رہائشی سترہ سالہ مزدور فہیم کے اہل خانہ زاروقطار رو رہے تھے جبکہاس کی بیوی شمائلہ ہلاکت کا سنتے ہی بیہوش ہو گئی۔ کا شادی کے چھ ماہ بعد ہی سہاگ لٹ گیا۔ فہیم سیکورٹی گارڈ شمشاد علی کے پانچ بیٹوں اور دو بیٹیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ اسکی ماں اور بیوہ اور رشتہ داروں کے بین دیکھے نہیں جاتے۔ بیوہ تو اپنے میکے کے آنے پر بے ہوش ہی ہوگئی۔فہیم کے والد شمشاد اور بھائی وسیم کا کہنا ہے کہ فہیم کسی غلط کام میں ملوث نہیں تھا ۔ اسے بے قصور مارا گیا اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ محنت مزدوری کرنے والا یہ گھرانہ سات سال تک فیروز والا میں اور ایک سال فیصل آباد میں رہنے کے بعد سات ماہ پہلے ہی بیگم کوٹ منتقل ہوا ہے۔فہیم امریکی اہلکار کو لوٹنا چاہتا تھا یا نہیں اس کا فیصلہ تو تحقیقات کے بعد ہی ہوسکے گا لیکن اس کے اہل خانہ اپنے جوان بیٹے کی اچانک موت پر فریاد کناں اور انصاف کے طلب گار ہیں۔