تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انڈونیشیامیں کشتی میںآ تشزدگی،9افراد ہلاک

جنگ نیوز -
جکارتا… انڈونیشیا میں کشتی میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا سے سماٹرا جانے والی ایک کشتی میں دوران سفر آگ بھڑک اٹھی ۔ انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے مطابق کشتی میں آگ لگنے کا واقعہ علی الصبح 03.30 بجے کے قریب پیش آیا جس میں 9 افراد جاں بحق ہوئے اور بہت سے دوسرے مسافروں کو کشتی سے اتار لیا گیا اور اس واقعے میں زخمی افراد کو جاوا کے جزیرے جاوا کے اسپتال منتقل کیا گیا ۔کشتی پر سوار تمام افراد کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔ شبہ ہے آگ لگنے کی وجہ کشتی میں موجود گاڑی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.