تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالائی علاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں،لکڑی کے نرخوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے شمالی و بالائی علاقے بدستورخشک سردی کی لپیٹ میں ہیں۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اسکردو اور گردونواح بدستور سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ ضلع استور میں شدید برف باری کے باعث تمام رابطہ سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں ،جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت سردی کے ساتھ ساتھ سفر کی مشکلات بھی اٹھانا پڑ رہی ہیں۔ قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں کوہ سفید پر برف باری سے علاقے میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔ جبکہ علاقے میں گیس کی سہولت نہ ہونے اور خشک لکڑی کے نرخوں میں اضافے سے عوامی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ کالام اورمالم جبہ سمیت وادی سوات کے بالائی علاقوں اور ایبٹ آباد سمیت گلیات کے بیشتر علاقوں میں بھی خشک اور سرد موسم برقرار ہے۔ مظفرآباد، وادی نیلم ، جہلم اور میرپور آزاد کشمیرمیں بھی خشک اور سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ادھر شمالی بلوچستان کے دیگراضلاع بھی خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام تک شمالی و بالائی علاقہ جات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.