5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جیکسن کے ہاتھوں ،پاؤں کے نشان سے بنی سل کی اگلے ماہ نیلامی
جنگ نیوز -
اینجلس … کنگ آف پاپ آنجہانی مائیکل جیکسن کے دیوانوں کی محبت اب بھی باقی ہے۔جیکسن کے ہاتھوں اور پاؤں کے نشان بنی سل اگلے ماہ لاس اینجلس میں نیلامی کے لیے پیش کیے جائے گی۔ پاپ اسٹارجیکسن کے ہاتھوں اور پاؤں کے نشان والی سل پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں۔یہ سل ایک سو ستر کلوگرام بھاری ہے۔نیلام گھر میں اس سل کوبروکن ہارٹ اسٹون کانام دیاگیاہے۔پندرہ دن جاری رہنے والی آن لائن نیلامی میں سل کے ایک لاکھ ڈالرتک فروخت کی امید کی جارہی ہے۔