تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سعودی عرب میں شدید بارشیں،ہلاکتوں کی تعداد5ہوگئی

جنگ نیوز -
جدہ…جنگ نیوز…سعودی عرب میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 5ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،دوسری جانب لاپتہ افراد کی تلاش میں کئی خاندان رات گئے تک سرگرداں رہے۔ سعودی فرمانرواں شاہ عبداللہ نے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں کرنے اور اس سلسلے میں خصوصی فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز شام میں ہونیوالی شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔ 8زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ ضلع بالاد میں شدید بارشوں سے5تاریخی عمارتیں گر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.