5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لندن کی ٹیکسیاں پیرس کی سڑکوں پر دوڑیں گی
جنگ نیوز -
لندن … پیرس ایفل ٹاور کی وجہ سے اورلندن اپنی ٹیکسیوں کی وجہ سے مشہور ہے اور اب لندن کی ٹیکسیاں پیرس کی سڑکوں پر دوڑیں گی۔ لندن کی ایک کمپنی کی طرف سے یہ ٹیکسیاں پیرس میں متعارف کروائی گئی ہیں۔اس بلیک ٹیکسی میں پانچ افرادتو صرف پیچھے بیٹھ سکتے ہیں آگے اور پیچھے سامان رکھنے کی صاف اور مناسب جگہ موجود ہے۔ لندن میں ٹیکسی ایک ورثہ کی طرح سمجھی جاتی ہے جو اب پیرس میں بھی قدم جمارہی ہے۔