5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تیسراون ڈے کل کھیلاجائیگا
جنگ نیوز -
کرائسٹ چرچ…پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کاتیسرا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلاجائیگا۔کیویز کوسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔کرائسٹ چرچ میں ہونیوالے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیل ویٹوری آرام کی غرض سے حصہ نہیں لیں گے۔قیادت کی ذمہ داریاں روس ٹیلر انجام دیں گے۔ویٹوری کی جگہ لیوک ووڈ کوک کی شمولیت کاامکان ہے۔نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلا میچ کیویز نے نو وکٹ سے جیتا جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔سیریز کا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کو صبح چھ بجے شروع ہوگا۔