تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بجلی کی سبسڈی معیشت کی قاتل ہے،سیکرٹری خزانہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سیکرٹیری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا ہے کہ بجلی کی سبسڈی معیشت کی قاتل ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پٹرولیم کی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کا آغاز سو ارب کے سرکلر ڈیٹ سے کیا تھا۔ جولائی سے دسمبر تک چھ مہینوں میں سرکلر ڈیٹ میں ایک سو ارب کا مزید اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ نہ ہونے سے خسارہ بڑھے گا اور اسٹیٹ بینک سے مزید قرضے لینے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.