تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مالم جبہ میں پیس اسکی گالا کے مقابلوں کا آج دوسرا روز

جنگ نیوز -
سوات…وادی سوات میں برف باری کے بعد مالم جبہ کے پرفضا مقام پر پیس اسکی گالا کے مقابلوں کا آج دوسرا روز ہے۔مقابلے میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز اسکیئنگ کے مقابلوں میں اٹھارہ کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں سے سوات شاہین کلب کے ظفر حسین نے سونے ، اعزاز علی نے چاندی اور سوات ٹائیگر کلب کے یوسف نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ مقابلہ دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایسے مقابلوں سے اس کھیل کو پاکستان میں بھی فروغ حاصل ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.