تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صدر اوباما کو پاک افغان صورتحال سے متعلق بریفنگ

جنگ نیوز -
واشنگٹن …وائٹ ہاؤس میں صدر اوباما کے دورہ پاکستان اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں اجلاس ہوا جس میں متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونیوالے اس اجلاس میں صدر اوباما سمیت نیشنل سکیورٹی ٹیم اور پاکستان افغانستان میں تعینات سفارتی اہلکار بھی موجود تھے ۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز کے مطابق اس اجلاس میں صدر اوباما کو افغانستان میں سکیورٹی،دورہ پاکستان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تازہ صورت حال کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.