5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نیویارک میں تیسرا برفانی طوفان، فضائی ،زمینی رابطہ معطل، بجلی منقطع
جنگ نیوز -
نیویارک …امریکاکے شہر نیویارک میں برف باری کاتیسرا بڑاطوفان جاری ہے۔گلیاں، سڑکیں ، ائیرپورٹس برف سے ڈھک چکے ہیں۔زمینی اور فضائی رابطہ معطل ہوگیاہے ،اسکولوں کوتالے لگ گئے ہیں۔امریکاکی شمال مشرقی ریاستوں میں شدیدبرف باری کے بعدہزاروں افرادبجلی سے محروم ہیں۔نیویارک شہرمیں اب تک48سینٹی میٹر برف پڑچکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق35سینٹی میٹر مزید برف پڑنے کا امکان ہے۔جہاں پہلے ہی تین ائیرپورٹس پر ایک ہزار سے زائد فلائٹس کینسل کی جاچکی ہیں۔نظام زندگی درہم برہم ہے۔سڑکوں پر برف کی وجہ سے لوگوں کودفاترپہنچنے کے لیے گھنٹوں پہلے نکلناپڑرہاہے۔نیویارک میں نہ صرف اسکول دوسرے روز بھی بندہیں بلکہ دن میں ایمرجنسی بھی نافذرہی۔برفباری سے نمٹنے کیلئے نیویارک انتظامیہ بھرپور کوششیں کررہی ہے۔واشنگٹن،نیویارک،فلے ڈیلفیا اوربوسٹن سے پروازیں بھی متاثرہورہی ہیں،نیوجرسی اورپنسلووینیامیں مزید برف پڑنے کاامکان ہے۔