5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پریتی زنٹا جلد ہی ایک ٹی وی شو کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی
جنگ نیوز -
ممبئی …بولی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا آجکل فلم کے پردے پر تو نظر نہیں آرہی ہیں لیکن اپنے مداحوں سے ان کا تعلق اب بھی ویسے ہی قائم ہے ۔ پریٹی زنٹا کے بارے میں تازہ خبر یہ ہے کہ وہ جلد ہی ایک چینل پر شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیتی نظر آئیں گی،شو کا نام ہے گنیز ورلڈ ریکارڈ ،اب انڈیا توڑے گا۔شو کا فارمیٹ خاصا ہٹ کر اور دلچسپ ہے اور پروگرام کے پروڈیوسر کے مطابق شو کی میزبان کے طور پر پریٹی کا انتخاب ان کے دلچسپ لب و لہجے اور بے تکلفانہ انداز کی وجہ سے کیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ پریٹی زنٹا اس شو میں اپنی موجودگی سے چار چاند لگادیں گی۔