5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
رکوڈک کیس: منصوبے کی ابتدائی دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت بلوچستان نے رکوڈک کے قدرتی ذخائر کی ترقی سے متعلق1990 کی دہائی کے ابتدائی عرصہ کی دستاویزات کاریکارڈسپریم کورٹ میں پیش کردیاہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے رکوڈک کیس کی سماعت کی ۔ عدالت کی طلبی پر بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرل نے رکوڈک منصوبے کی ابتدائی درخواستوں اور لائسنس اجرا سے متعلق ریکارڈ پیش کیا ، بعد میں عدالت نے مقدمہ کی سماعت پیرتک ملتوی کردی۔