تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاپتا افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، جسٹس جاوید اقبال

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ کے سینئر جج،جسٹس جاوید اقبال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لاپتا افراد کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے ۔ جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی۔ لا پتا افراد کیس میں سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع عدالت میں پیش ہوئے۔سیکریٹری دفاع نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جاری اقدامات سے عدالت کو آگاہ کیا ۔ سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کی بازیابی میں ایجنسیاں ،کمیشن اور سپریم کورٹ سے تعاون کررہی ہیں، ان کے تعاون سے96 افراد بازیاب ہوئے ہیں ۔وفاقی سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، حسن شرجیل کا معاملہ سب کے سامنے ہے، حسن شرجیل جہادیوں کے ساتھ تھا، باپ نے لاپتا قرار دے دیا۔ جسٹس جاویداقبال نے ایک موقع پر ریمارکس میں کہاکہ کل بھی مزید2افراد کے لاپتا ہونے کیخلاف درخواستیں آئی ہیں، ہر لاپتا فرد کے اہل خانہ سپریم کورٹ تک آ بھی نہیں سکتے۔ ایک درخواست گزار آمنہ مسعود نے درخواست کی کہ لاپتا افراد کا معاملہ کمیشن کی بجائے سپریم کورٹ میں ہی دیکھا جائے، اس پر جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ عدالت تو یہ معاملہ دیکھ رہی ہے ، یہ بھی ذہن میں رکھا جائے کہ کمیشن نے سو سے زیادہ لاپتا افراد بازیاب کرائے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے سخت ایکشن لیا تو 11 لاپتا قیدیوں کا پتا چل گیا۔بعد میں مقدمہ کی سماعت تین فروری تک ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.