5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں آئندہ 24گھنٹے موسم سرد،خشک رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم صاف اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت بڑھنے کے باعث سردی میں کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت12 سے13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی اوراسکے مضافات میں جنوب مشرقی علاقوں سے ہلکی ہوائی 4کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔ جبکہ درجہ حرارت بڑھنے کے باعث سردی کی شدت میں مزید کمی واقع ہوگی۔