تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فلم’سات خون معاف‘میں40سالہ عورت کا کر دار مشکل تھا ،پریانکا

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…عنقریب ریلیز ہو نے والی فلم سات خون معاف میں 28سالہ با لی وڈ اداکارہ پر یا نکا چوپڑا نے اپنی اداکا رانہ صلا حیتوں کو بر وئے کا ر لاتے ہوئے ایک 21سال کی لڑکی سے لے کر60سال کی عورت کا کر دار ادا کیا ہے۔ پر یانکا چوپڑا کا اس سلسلے میں کہنا کہ ان کیلئے اس فلم میں40سال کی عورت کا کر دار ادا کر نا سب سے مشکل ترین مر حلہ تھا۔پر یانکا کے مطابق انھیں اپنی حقیقی عمر کے وجہ سے21 سے30سال کے رول میں دشواری پیشنہیں آ ئی جبکہ 50سے60سال کی عمر کا کرادار بھی آسان تھا جس میں انھوں نے اپنے جذبات اور باڈی لینگوج کا استعما ل کیا۔پر یانکا کا مزید کہنا ہے کہ40سال کی عمر کی ادائیگی میں مشکل در پیش آنے کی وجہ یہ تھی کہ اس عمر میں نہ تو جوانی ہو تا ہے اور نہ ہی بڑھاپا ، لہذا اس درمیا نی عمر کی عکا سی کر ناان کیلئے سخت ترین امتحان بن گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.