تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فلسطینی معشیت نظرانداز کرنے پر ٹونی بلیئر پر شدید تنقیدہوئی،وکی لیکس

جنگ نیوز -
کراچی…اسرائیل کی سلامتی کو زیادہ ترجیح دینے اور مفلسی کا شکار فلسطینی معیشت کو نظر انداز کرنے پر سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ اسرائیل کی جانب سے زیادہ جھکاوٴ کے باعث روسی سفارتکار نے ایک ملاقات کے دوران یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ٹونی بلیئر ایسے بات کررہے ہیں جیسے امریکی صدر جارج بش کے نمائندے ہوں۔فروری دو ہزار آٹھ میں مشرقی وسطیٰ امن عمل کیلئے اقوام متحدہ ، یورپی یونین ، امریکا اور روس کے حکام سے ملاقات کے دوران ٹونی بلیئر کی گفتگو ریکارڈ کی گئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اْن کے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک سے اچھے تعلقات ہیں۔ ٹونی بلیئر نے حماس کی جانب سے کنٹرول سنبھالنے پر غزہ کی ابتر صورتحال پر بھی خبردار کیا جبکہ ایناپولس کانفرنس کے بعد سے پیش رفت نہ ہونے پر بھی سابق برطانوی وزیر اعظم نے برے نتائج کا انتباہ دیا جس پر ملاقات میں موجود روسی سفارتکار نے کہا کہ ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ بلیئر بش کے نمائندے کے طور پر بات کررہے ہیں۔ فلسطینی انتظامیہ نے بھی تحریری طور پر ٹونی بلیئر کی شکایت کی۔فلسطینی دستاویزات کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ٹونی بلیئر کو فلسطینی کی اقتصادی ضروریات سے زیادہ اسرائیل کی سلامتی کی فکر ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کے نزدیک مشرق وسطیٰ کیلئے مقرر کیے جانے والے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر اسرائیلی قبضے سے متعلق حقائق کو نظر انداز کرکے اسرائیلی سیکیورٹی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ فلسطینی انتطامیہ ٹونی بلیئر کو مڈل مین سمجھتی ہے جو اسرائیلی قیادت کے پیغامات بھی ان تک پہنچانے کا کام کرتے رہے۔ فلسطینی دستاویزات میں ٹونی بلیئر کے حوالے سے اور بھی کئی انکشافات سامنے آئے ہیں جن میں مشرق وسطیٰ کے سفیر نے کئی بار جھوٹ بھی بولے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.