5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی پی رکن اسمبلی کا رحمن ملک پر امریکی سفارتی اہلکار کو چھڑانے کاالزام
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے تقاضا کیاہے کہ لاہور میں فائرنگ کرنیوالے امریکی سفارتی اہلکار کو چھڑانے کیلئے فون کرنے سے متعلق ان پر عائد الزامات کی تحقیقات کیلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی بنائی جائے ۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن نورعالم کاکہناتھاکہ وزیرداخلہ رحمن ملک نے، لاہور میں فائرنگ کرنیوالے امریکی ملزم کوچھڑانے کیلئے فون کیا۔ وزیرداخلہ نے الزام کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے پالیسی بیان میں کہاکہ امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کے مطابق اس نے دفاع میں فائرنگ کی۔ ریمنڈ ڈیوس کیخلاف مقدمہ درج ہے اور یہ تحقیقات بھی جاری ہیں کہ وہ کس ویزے پرپاکستان آیاتھا۔ وزیرداخلہ کے بیان پرنورعالم نے الزام واپس لیتے ہوئے کہاکہ وہ رحمن ملک کے بیان پرمطمئن ہیں۔