5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چین میں نئے سال کی تیاریاں، تقافتی تقریب کا اہتمام
جنگ نیوز -
بیجنگ…چین میں نئے سال کی تیاریاں اور تقریبات جاری ہیں۔بیجنگ میں خوبصورت ثقافتی تقریب منعقد کی گئی۔ چین میں نئے سال کے موقع پربیجنگ میں ثقافتی تقریب سجائی گئی،جس میں چینی صدرہوجن تاؤ کئی سیاسی رہنماوں ، فوجیوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔فوجی جوانوں اور شہریوں نے مل کرخوبصورت رقص پیش کیا۔ایکروبیٹ شوزاور اوپیرانے تقریب کی شان بڑھادی۔