5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سخت سردی کے باعث عطا آباد جھیل جم گیا، کشتی سروس بند
جنگ نیوز -
ہنزہ …سخت سردی کے باعث عطا آباد جھیل جمنے سے کشتی سروس بند کردی گئی ہے ، ضلع ہنزہ نگر میں سخت سردی کے باعث عطا آباد جھیل مکمل جم گئی ہے ۔عطاآباد جھیل بننے کے بعد سے تحصیل گوجال کے لوگوں کی آمدورفت کا واحد ذریعہ کشتی سروس تھی اور جھیل جمنے کی وجہ سے وہ بھی بند کردی گئی ہے۔ کشتی سروس بند ہونے سے علی آباد اور گلمت کے لوگوں کو بھی مشکلات کاسامنا ہے ،لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک کشتی سروس بند ہے اس وقت تک ہیلی سروس شروع کی جائے ۔