5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:دو مبینہ ڈاکوؤں پر عوام کا تشدد ، شدید زخمی حالت میں گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی …لانڈھی کے علاقے عوامی کالونی کے تھانے کی حدود میں گھر میں ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان کو علاقہ مکینوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مارکر زخمی کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق لانڈھی عوامی کالونی تھانے کی حدود میں ایک مکان مین پانچ ملزمان ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور اسلحہ کے ذور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار شروع کردی۔اس دوران ڈاکوؤں کے ایک ساتھی کو گیٹ پر دیکھ کر اہل محلہ نے شور مچادیا جس پر لوگ گھروں سے نکل آئے اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی۔اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی تاہم اہل محلہ نے دو ڈاکوؤں کو پکڑلیا جب کے تین ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کو اہل محلہ نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ تشدد کا نشانہ بننے والا ایک ڈاکواہل محلہ کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا اوراسکے ساتھی کی حالت تشدد کے بعد غیر ہوگئی۔دونوں ڈاکوؤں کو اہل محلہ نے پولیس کے حوالے کردیا جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا۔