تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نہیں چاہتے کہ افغانستان میں دوبارہ وارلارڈ ازم قائم ہو، پاکستان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہاہے کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ مستقبل کا افغانستان حادثات کا شکار رہے اور وہاں وار لارڈ ازم قائم ہو۔اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں۔ سلمان بشیر نے بتایا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ سے بھوٹان میں6 یا7 فروری کو ان کی ملاقات ہوگی، جس میں مذاکراتی عمل کے امور پر بات چیت ہوگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.