5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور :ایچ ایم سی اسپتال میں ٹی بی کی تشخیص کیلئے مشینری نصب
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا کے محکمہ صحت نے مزاحمتی ٹی بی کی روک تھام کے لیے حیات اباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال پشاور میں مرض کی تشخیص کیلئے جدید مشینری نصب کرنے کی منظوری دے دی۔ پرونشل ٹی بی پروگرام کے منیجر ڈاکٹر لطیف نے جیو نیوز کو بتایا کہ پشاورکے حیات آباد میڈیکل اسپتال میں مزاحمتی ٹی بی کی تشخیص کیلئے جدید مشینری نصب کی جائے گی جس سے ٹی بی کے مرض میں مبتلا شدید متاثرہ مریضوں کی تشخیص کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں 80 فیصد مریض پھیپھڑوں کی ٹی بی میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر لطیف کا کہنا تھا کہ2010 کے دوران مجموعی طور پر35 ہزار کے قریب مرد وخواتین میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی تھی۔ جن میں13 ہزار کے قریب ٹی بی کے مریضوں کا بلامعاوضہ علاج کیا گیا ہے ۔