تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رواں بجٹ کے مالی خسارہ کاہدف اعشاریہ سات فیصدبڑھادیاگیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ رواں بجٹ کے مالی خسارہ کاہدف اعشاریہ سات فیصدبڑھادیاگیاہے،موجودہ حکومت کے دور میں اندرونی قرض دو ہزارآٹھ سے بیاسی ارب سے بڑھ کرپانچ ہزارایک سوتیس ارب روپے جبکہ بیرونی قرض39 ارب ڈالر سے بڑھ کر53 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزیرداخلہ نے بتایاکہ سیف سٹی اسلام آباد منصوبہ کیلئے چین125 ملین ڈالر کا رعایتی قرض دے رہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ مانگنا خیرات ہوتی ہے، جتنی چاہے مانگ لیں لیکن ملنے کا انحصار دینے والے کی مرضی پر ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی جگہ اسمارٹ کارڈ نظام لایاجارہا ہے۔ وزیرخزانہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی6 ماہ میں مجموعی مالی خسارہ491 ارب روپے ہوچکا ہے۔ رواں مالی سال توانائی پر 130 ارب سب سڈی دینا ہے جس میں سے 100 ارب روپے دیئے جاچکے ہیں۔ وزیر مملکت حناربانی نے بتایا کہ ایف بی آر کی تنظیم نو جاری ہے ، مشکوک افراد کو ہٹادیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.