تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

میرپور خاص: اسکول پر سرکاری ادارے وغیر سرکاری تنظیموں کا قبضہ

جنگ نیوز -
میرپورخاص… میرپورخاص کے ایک قدیم ہائی اسکول کے کمروں پر مختلف سرکاری ادارے اور غیر سرکاری تنظیمیں تین سال سے قابض ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ قریبی واقع ہاسٹل پر بھی ایک ادارے نے قبضہ کر رکھا ہے۔میرپور خاص میں واقع ذوالفقار علی بھٹو گورنمنٹ اسکول کے پرنسپل اشرف لغاری کے مطابق آٹھ کلاس رومز پر غیر متعلقہ اداروں اور ایک طلبہ تنظیم نے طاقت کے بل پر قبضہ کررکھا ہے،جس سے اسکول کے8 سو سے زائد طلبہ کی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ اسکول کا ایک کلاس روم غیر سرکاری تنظیم ایڈ لنک کے قبضے میں ہے۔ مزید تین کلاس رومز ، ٹیچرز ریسورس سینٹر یا ٹی آر سی نامی ایک ایسے غیر معروف ادارے کے نام پر چند افراد نے ہتھیارکھے ہیں جس کا کوئی باقاعدہ اسٹاف تک موجود نہیں ہے۔ تین کمروں پر بے نظیر شہید انکم سپورٹ پروگرام کے عملدار قابض ہیں۔ حکومتی جماعت کی طلبہ تنظیم نے بھی موقع سے فائدہ اٹھایا اور ایک کمرے پر قبضہ کرکے اسے بطور گودام استعمال کر رہے ہیں جبکہ اسکول کے ہاسٹل کو پہلے شاہ عبدللطیف پرائمری اسکول میں تبدیل کیا گیا اور پھر اس اسکول کے بھی چار کلاس رومز پر پبلک سیفٹی کمیشن کی تختی لگا کر قبضہ کر لیاگیاہے۔ اعلیٰ افسران کو اس سلسلے میں متعدد مرتبہ تحریری طور پر آگاہ کیا گیا لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.