تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور واقعے میں ا مریکی اہلکار کا ملوث ہونا افسوسناک ہے، امریکی سفارتخانہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانہ نے لاہور میں پیش آنے والے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق جاننے کیلئے پاکستانی حکام سے مل کر کوششیں جاری ہیں ۔امریکی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں امریکی قونصلیٹ کا ایک اسٹاف ممبر ایسے واقعہ میں ملوث ہوا جس کے قابل افسوس نتیجے میں انسانی جانیں ضائع ہوئی ۔ بیان کے مطابق امریکی سفارت خانہ حقائق جاننے اور مسئلہ کے حل کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کوششیں کر رہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.