تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلوچستان اسمبلی: صدر مملکت کے دو عہدوں کے حق میں قرارداد منظور

جنگ نیوز -
کوئٹہ … بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر مملکت اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پر مکمل اعتماد کی مشترکہ قردارداد منظور کرلی گئی جبکہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی ملازمین کے گروپ انشورینس کا ترمیمی مسودہ قانون مصدرہ2011منظور کرلیا گیا۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج دو روز کے وقفے کے بعد تقریباً پینتالیس منٹ کی تاخیر سے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس میں آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر مملکت اور شریک چیئرمین پی پی پی پر مکمل اعتماد کی مشترکہ قردارداد پیش کی گئی، پی پی پی کے پارلیمانی رہنما و صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کی جانب سے پیش کی گئی یہ مشترکہ قرارداد اجلاس میں منظور کر لی گئی ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری کا کردار بحیثیت صدر مملکت اور شریک چیئرمین پی پی پی قوم کے اتحاد و اتفاق و یگانگت اور جمہوری قوتوں کے درمیان مفاہمت کیلئے نہایت اہم ہے۔ بعد ازاں اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کردہ صوبائی ملازمین کے گروپ انشورینس کا ترمیمی مسودہ قانون مصدرہ2011منظور کرلیا گیا، اس سے قبل اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل میر شاہنواز مری اور وزیر اعلیٰ کی مشیر ڈاکٹر فوزیہ مری کے درمیان کوہلو میں مسائل کے حوالے سے تلخ کلامی ہوئی ، اس موقع پرشاہنواز مری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فوزیہ مری خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوکر آئی ہیں۔انہیں ان کے حلقہ انتخاب کے حوالے سے ان کی عدم موجودگی میں اسمبلی میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا، اس موقع پر اسپیکر نے ڈاکٹر فوزیہ مری کی جانب سے ادا کئے گئے الفاظ کو اسمبلی کاروائی سے حذف کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.