5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان: کوئٹہ اور دیگر شہروں میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
کوئٹہ … وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر الود رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ میں منفی1.5،دالبندین1.0،نوکنڈی1.0،ژوب منفی1.0،بارکھان 2.0، سبی7.0،قلات منفی5.5،خضدار4.0،لسبیلہ4.5،پنجگور7.0،پسنی14.0،جیوانی17.0،تربت11.5اور گوادر میں13.0ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ آئندہ نو گھنٹوں کے دوران موس جزوی طور پر ابر الود رہے گا ۔ وادی کوئٹہ اور اسکے گردونواح میں واقعہ پہاڑوں پر برف پڑی ہو نے سے سرد ہواوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث صبح اور شام میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔