5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چمن،تافتان: ایف سی نے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرلی
جنگ نیوز -
چمن … فرنٹیئر کور نے چمن اور تفتان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرلی ۔ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی کی پشین اسکاؤٹس نے چمن سرحد کے قریب روغانی میں کارروائی کی جس کے دوران چار گدھوں پر لدی ہوئی 310کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ ایک دوسری کارروائی کے دوران ایف سی کی خاران رائفلز نے ایران کے قریب سرحدی شہر تفتان میں320کلوگرام افیون،65کلوگرام چرس برآمد کرلی،تاہم ان دونوں کارروائیوں میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔