5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: معمر خاتون کو قتل کر کے جلانے والا ملزم گرفتارکرلیاگیا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی میں70 سالہ معمر خاتون کوقتل کرنے کے بعد جلانے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے۔ایس پی انوسٹی گیشن منظور کھٹیان کے مطابق ملزم سلیم70 سالہ معمر خاتون زیب النسا کا پڑوسی اور قریبی رشتہ دار ہے۔ملزم سلیم کو اسکے گھر کے قریب سے ہی گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ڈکیتی کی نیت سے خاتون کے گھر میں داخل ہوا تھا اور طلائی زیورات کے حصول کے بعد اس نے معمر خاتون کو رسیوں سے باندھ کر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے دو ساتھیوں کی تلاش ابھی جاری ہے۔70سالہ زیب النسا زمان ٹاؤن تھانے کی حدودمیں رہائش پذیرتھیں جو اپنے8 بچوں کوچھوڑ کرقریب ہی گلی میں ایک کرائے کے مکان میں اکیلی رہا کرتی تھیں۔