تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

” جرمنی نے 2009ء میں امریکا کی نئی پاک، افغان حکمت عملی کی حمایت کی“

جنگ نیوز -
برلن…جرمنی نے 2009ء میں امریکا کی پاکستان اور افغانستان سے متعلق نئی حکمت عملی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے یقین دلایا تھا کہ دہشت گردی کا شکار دونوں ملکوں میں استحکام کیلئے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔وکی لیکس کے مطابق 31 مارچ 2009ء کو برلن میں امریکی پولیٹیکل منسٹر اور خارجہ امور یونٹ کے سربراہ BILL MOELLER نے جرمنی کے یورپی نمائندوں سے ملاقات کی۔ نمائندوں نے امریکی سفیر کو یقین دلایا کہ وہ امریکا پاک افغان حکمت عملی سے متفق ہیں اور افغانستان اور پاکستان میں ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں۔ ڈپٹی نمائندے تھامس Schieb کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مدد کرنے میں یورپی یونین کا کردار بھی انتہائی اہم ہے جبکہ پاکستان میں قیام استحکام کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ یورپی نمائندے تھامس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کا سربراہ اجلاس تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے ضروری ہے تاہم انہوں نے سربراہ اجلاس فوری طور پر طلب کرنے کی ضرورت پر زور نہیں دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.